غزہ کیلئے امدادی بحری بیڑا ترکیہ سے روانہ ہو گیا

استنبول،رام اللہ (نیشنل ٹائمز)غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والا بحری بیڑا ترکیہ کے شہر مارمارس سے روانہ ہوگیا۔ منتظمین کے مطابق تقریباً 50 جہاز غزہ کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔ یہ ایک سال کے دوران غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کی تیسری کوشش ہے ۔فلسطینی تنظیم فتح کے اجلاس سے ہسپانوی وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال فلسطینی عوام کیلئے انتہائی مشکل ہے ، دو ریاستی فارمولا ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے اقوام متحدہ کی ماہر برائے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر عائد پابندیوں کو عارضی طور پر روکنے کا حکم دے دیا ۔ یہ پابندیاں جولائی 2025 میں اس وقت لگائی گئی تھیں جب فرانسسکا البانیز نے غزہ سے متعلق امریکی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کا تحفظ عوامی مفاد میں ہے ۔ فرانسسکا البانیز نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں ان کے مشن کو کمزور کرنے کی کوشش تھیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغا گیا ایک دھماکا خیز ڈرون اسرائیلی حدود میں گرنے سے متعدد شہری زخمی ہوگئے ۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر