سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت سے متعلق معاہدے کی تجویز دی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے سفارتکاروں کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے معاہدے کی تجویز پر اتحادی ممالک سے بات چیت بھی کی ہے، تاکہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے بعد خطے میں کشیدگی کو کیسے سنبھالا جائے، اس پر غور کیا جا سکے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ریاض 1970 کی دہائی کے ہیلسنکی عمل کو ممکنہ ماڈل کے طور پر دیکھ رہا ہے، ہیلسنکی عمل نے سرد جنگ کے دوران یورپ میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھئے: سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستیں کو تشویش ہے کہ جنگ کے بعد زخمی مگر زیادہ سخت گیر ایران کا سامنا ہوسکتا ہے، خلیجی ممالک کو تشویش ہے کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی بھی کم ہو سکتی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق سفارتکاروں کے مطابق کئی یورپی ممالک نے سعودی تجویز کی حمایت کی ہے، یورپی ممالک نے دیگر خلیجی ممالک کو بھی تجویز کی پشت پناہی پر زور دیا ہے۔

اخبار کا مزید کہنا ہے کہ سفارتکار کے مطابق یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ معاہدے میں کون شامل ہوگا، موجودہ حالات میں ایران اور اسرائیل کو ایک ساتھ لانا ممکن نہیں لگتا، اسرائیل شامل نہ ہوا تو یہ معاہدہ الٹا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایران کے بعد اسرائیل کو خطے میں سب سے بڑا تنازع پیدا کرنے والا فریق سمجھا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر