آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 کروز کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس ہے، یہ ہتھیار اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

فتح 4 میزائل دوری سے بھی اہداف کو بالکل درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ اور بہتر درستگی و مؤثر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی معیار کی توثیق کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کے تربیتی تجربے کے موقع پر پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ ترقیاتی ادارے کے سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فتح-4 کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہتے ہوئے اس منصوبے میں شامل تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر