بھارت :گھروں میں 25سے 27ہزار ٹن سونا موجود

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیر اعظم مودی کی جانب سے ایک سال تک سونا نہ خریدنے کی اپیل کو ماہرین نے ملک کے بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ سے جوڑا ہے ۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی توانائی بحران کے باعث بھارتی زرمبادلہ ذخائر اور روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے ، جبکہ سونا خام تیل کے بعد ملک کی بڑی درآمدات میں شامل ہو چکا ہے ۔ماہرین کے مطابق انڈیا کی سونے کی درآمدات 60 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ، جو ایک ریکارڈ سطح ہے ۔ جولائی 2024 میں درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کیے جانے کے بعد سونے کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سونے کا شمار اب خام تیل کے بعد بھارت کی سب سے بڑی درآمدات میں ہوتا ہے اور درآمدات پر چونکہ ڈالرز خرچ ہوتے ہیں اس لیے یہ زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کا باعث بنتی ہیں۔اقتصادی امور کے ماہر اکشَت گرگ کے مطابق مالی سال 2025 میں بھارت کی سونے کی درآمدات کا اندازہ تقریباً 58 سے 60 ارب ڈالر کے درمیان ہے ، جو کہ اب تک ریکارڈ شدہ سب سے بڑی سونے کی درآمد ہے ۔پاکستان کی طرح بھارت میں بھی سونا گھریلو بچت کا اہم حصہ ہے ۔

انڈیا گولڈ پالیسی سینٹر کی سربراہ پروفیسر سندر وَلّی نے بتایا کہ بھارت میں ہر سال 600 سے 700 ٹن سونا درآمد ہوتا ہے ، جبکہ اس کے برعکس اس کی برآمد انتہائی کم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈین گھروں میں بہت سا سونا موجود ہے ۔ گھروں میں موجود سونے کے بارے میں مختلف اندازے ہیں، لیکن عمومی اندازہ ہے کہ یہ 25 ہزار سے 27 ہزار ٹن کے قریب ہے ۔اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انڈیا اپنی ضرورت کا 90 فیصد سے زیادہ سونا درآمد کرتا ہے ، جبکہ سونے کی درآمدات ملک کے تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ بڑھا رہی ہیں۔ اسی پس منظر میں حکومت عوام کو پٹرول کی بچت، ورک فرام ہوم اور غیر ضروری درآمدات کم کرنے کی تلقین کر رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر