سنکیانگ کی معاشی ترقی اور خوشحالی دنیا بھر کے لئے ایک مثال ہے، پاکستانی عہدیدار

اسلام آباد (شِنہوا) چین کے امور سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی نمائندے ظفر الدین محمود نے کہا ہے کہ چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار خطے کی معاشی ترقی اور خوشحالی دنیا بھر کے لئے ایک مثال ہے۔ایک حالیہ سیمینار کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ (خوشحالی) دنیا پر عیاں ہےاور چینی قوم کے لئے کمیونٹی کا احساس سنکیانگ کے لوگوں کے دلوں میں گہرا پیوست ہے۔پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس سیمینار میں پاکستانی معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان میں چینی سفارت خانے اور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن آف راولپنڈی نے کیا تھا۔اپنے خطاب میں ظفر الدین محمود نے کہا کہ سنکیانگ نے تیز رفتار معاشی ترقی، انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری اور مجموعی طور پر شاندار ترقی دیکھی ہے۔انہوں نے شاہراہ قراقرم کو پاک چین دوستی کی ایک درخشاں مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ کے بہترین جغرافیائی محل وقوع اور ریلوے و ہائی ویز کی تعمیر نے اسے علاقائی رابطوں میں مدد دی ہے جس سے یہ خطے کا ایک اہم نقل و حمل کا مرکز بن گیا ہے۔پاکستانی عہدیدار نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ مزید پاکستانی سکالرز، میڈیا پروفیشنلز اور نوجوانوں کے وفود سنکیانگ کا دورہ کریں تاکہ دنیا کو حقیقی، ہمہ جہت، متحرک اور خوبصورت سنکیانگ کے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔اس موقع پر اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ناصر خان نے کہا کہ سنکیانگ تاریخی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے جہاں تمام نسلی گروہ ہم آہنگی اور دوستی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ منصوبے، پاک چین اقتصادی راہداری نے پاکستان میں استحکام، خوشحالی اور کھلے پن کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مواقع سے بھرپور سرزمین سنکیانگ، چین اور پاکستان کو جوڑنے والا پل بنے گی اور دونوں ممالک کے نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائےڈونگ نے کہا کہ سنکیانگ اس وقت اپنی تاریخ کے بہترین ترقیاتی مرحلے میں ہے جہاں بے مثال معاشی و سماجی ترقی، مضبوط نسلی اتحاد اور عوام کی بڑھتی ہوئی خوشحالی نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے، اپنے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقیاتی راستوں کو آگے بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل ک ساتھ قریبی چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز تر کرنے میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر