چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں اپریل کے دوران ریکارڈ اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے مطابق نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد بڑھ کر 13 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ فروخت 9.7 فیصد اضافے کے ساتھ 13 لاکھ 40 ہزار یونٹس رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں میں نئی توانائی گاڑیوں کا حصہ 53.2 فیصد رہا۔
سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران چین میں گاڑیوں کی مجموعی پیداوار اور فروخت بالترتیب 96 لاکھ 10 ہزار اور 95 لاکھ 70 ہزار یونٹس رہی۔ اس عرصے میں نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار 42 لاکھ 90 ہزار جبکہ فروخت 43 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔
جنوری سے اپریل کے دوران چین کی گاڑیوں کی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 61.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 31 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں جبکہ نئی توانائی گاڑیوں کی برآمدات 120 فیصد اضافے کے ساتھ 13 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہیں۔
سی اے اے ایم کے نائب سیکرٹری جنرل چھن شی ہوا نے کہا کہ اگرچہ اپریل میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ سال سے معمولی کمی دیکھی گئی تاہم پہلے 4 ماہ کی مجموعی کمی مزید کم ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر