ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی جہازوں پر حملوں کا انتباہ

تہران (شِنہوا) ایران کی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی تیل بردار اور تجارتی بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی “جارحیت” کی صورت میں خطے میں موجود امریکہ کے کسی بھی فوجی مرکز اور جہازوں پر سخت حملہ کیا جائے گا۔
یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جاری کیا گیا جو جمعرات اور جمعہ کے روز آبنائے ہرمز کے اطراف ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی وقفے وقفے سے جھڑپوں کے بعد سامنے آیا۔
ایران نے 28 فروری سے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سخت کر دیا تھا اور اس نے اسرائیل اور امریکہ سے منسلک یا ان کے ملکیتی بحری جہازوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب دونوں ممالک نے ایرانی سرزمین پر مشترکہ حملے کئے تھے۔
امریکہ نے بھی آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں کو اس آبی راستے سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران امریکی فوج نے کئی ایرانی بحری جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں پر حملے کئے ہیں۔
ایک اور پوسٹ میں پاسداران انقلاب کی ایئرو سپیس ڈویژن نے کہا کہ اس کے میزائل اور ڈرونز خطے میں موجود امریکی اہداف اور “جارح دشمن” کے جہازوں پر نشانہ باندھ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فائرنگ کے حکم کے منتظر ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر