چین میں “دو سروں والے سانپ” کی نئی نسل دریافت

نان ننگ (شِنہوا) چینی محققین نے سانپ کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جس کا نام “گوانگشی ریڈ سانپ”رکھا گیا ہے۔ یہ سانپ اپنی دم کو استعمال کرتے ہوئے 2 سر ظاہر کر کے شکاری جانوروں کو دھوکہ دیتا ہے اور انہیں دور رکھنے میں کامیاب رہتا ہے۔یہ دریافت گزشتہ ماہ جریدے زوسسٹمیٹک اینڈ ایوولوشن میں تفصیل کے ساتھ شائع ہوئی تھی جو چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے میں واقع ہواپھنگ قومی قدرتی تحفظ گاہ میں وسیع حیاتیاتی تنوع کے سروے کا حصہ تھی۔ اس تحقیق میں گوانگشی قدرتی تاریخی عجائب گھر کی ایک ٹیم سمیت کئی گروپس نے حصہ لیا۔محققین کے مطابق یہ سانپ 20 سینٹی میٹر سے تھوڑا زیادہ لمبا ہے اور اس کا جسم باریک اور بھورا رنگ کا ہے۔ اس کی پیٹھ پر سات سیاہ اور وقفے وقفے سے موجود دھاریاں ہیں جبکہ اس کے جسم کے کناروں پر سیاہ رنگت اسے جال جیسا مخصوص نقش دیتی ہے۔یہ سانپ زیادہ تر رات کے وقت سرگرم ہوتے ہیں اور جزوی طور پر زمین کے اندر رہتے ہیں۔ یہ اپنی زندگی کا بڑا حصہ پتوں کی تہہ، گلی سڑی مٹی کے ڈھیر اور چٹانوں کی دراڑوں میں چھپے ہوئے گزارتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیموں نے اس نسل کو تقریباً 760 میٹر کی بلندی پر موجود چوڑے پتوں والے جنگل میں پایا جہاں یہ نسل زمین پر حرکت کرتے ہوئے کیچوے اور نرم جسم والے کیڑوں کے لاروے کھاتی ہے۔اگرچہ اس کا دفاعی انداز کافی ڈرامائی ہے، لیکن محققین نے اسے نرم مزاج، غیر زہریلا اور غیر جارح قرار دیا ہے۔ اس کی سب سے نمایاں خاصیت یہ ہے کہ خطرہ محسوس ہونے پر یہ اپنے جسم کو آٹھ کی شکل میں لپیٹ لیتا ہے یا اپنی کند اور گول دم کو سر کی طرح اٹھا کر دکھاتا ہے، جس کی وجہ سے اسے “دو سروں والا سانپ” بھی کہا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر