امریکی افواج نے ایران کے مزید 2 خالی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنا دیا

واشنگٹن (شِنہوا) آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی افواج نے خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہ میں داخل ہونے سے قبل ایران کے مزید 2 خالی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اس نے ’’خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے ایران کے 2 خالی تیل بردار جہازوں کے خلاف ناکہ بندی کے اقدامات کئے۔‘‘
سینٹ کام کے مطابق یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش طیارہ بردار بحری جہاز سے اڑ کر امریکی بحریہ کے ’’ایف/اے-18 سپر ہارنیٹ‘‘ جنگی طیارے نے دونوں جہازوں کی چمنیوں پر اسلحے سے درست نشانہ باندھ کر انہیں ناکارہ بنا دیا۔
بدھ کے روز بھی امریکی افواج نے حسنہ نامی ایران کے خالی تیل بردار جہاز کو اس وقت ناکارہ بنایا تھا جب وہ خلیج عمان میں ایک ایرانی بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا۔ یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہاز سے اڑنے والے ایف/اے-18 سپر ہارنیٹ طیارے نے جہاز کا رخ موڑنے والے حصے کو ناکارہ بنانے کے لئے 20 ملی میٹر توپ سے کئی گولیاں فائر کیں۔
کمانڈ نے کہا کہ ’’تینوں جہاز اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہے۔‘‘
ایک اور بیان میں سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس وقت 70 سے زائد تیل بردار جہاز ایسے ہیں جنہیں امریکی افواج ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے سے روک رہی ہیں۔ بیان کے مطابق یہ تجارتی جہاز 16 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بیرل ایرانی تیل منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کی مالیت 13 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر