برطانیہ:ریفارم پارٹی کی برتری،حکمران جماعت کو شکست

لندن (نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکمران لیبر پارٹی کو تاریخی شکست، بدترین کارکردگی کیساتھ 830نشستیں لیکر دوسرے نمبر پرہے ، جبکہ بریگزٹ کی حامی مہم کے رہنما نائجل فراج کی ریفارم یو کے پارٹی1279نشستوں کے ساتھ دونوں بڑی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے ۔ اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس سے ان کی قیادت پر شکوک مزید گہرے ہو گئے ، آخری اطلاعات تک برطانوی میڈیا کے مطابق غیر حتمی نتائج کے مطابق کیئر اسٹارمر کی حکمران لیبر پارٹی کومحض830نشستوں پر کامیابی ملی۔ریفارم یوکے پارٹی1279نشستوں کیساتھ واضح اکثریت لئے ہوئے ہے ۔ لبرل ڈیموکریٹس 714نشستیں جیت کرتیسرے نمبر پر ہیں۔کنزرویٹوپارٹی 666سیٹیں سمیٹ سکی۔گرین پارٹی نے 367نشستوں پر قبضہ جمایا۔157آزاد جبکہ دیگر چھوٹی پارٹیوں کے 32امیدوار فتح یاب ٹھہرے ہیں ۔ریفارم پارٹی نے شاندار نتائج میں سنڈرلینڈ، گیٹس ہیڈ، ساؤتھ ٹائن سائیڈ، بارنزلی اور سینٹ ہیلنز کونسلیں لیبر سے چھین لیں، جبکہ برمنگھم کو پارٹی کے اندرونی ذرائع نے کچرے میں لگی آگ قرار دیا۔

کیئر اسٹارمر لیبر پارٹی کے اندر بغاوت کو دبانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، انگلینڈ کی کونسلوں میں لیبر کا صفایا ہو گیا جبکہ ویلز اور سکاٹ لینڈ میں پارٹی تقریباً ختم ہوکر رہ گئی۔وزیراعظم نے اپنے وفادار وزرا اور اراکینِ پارلیمان کو ہنگامی طور پر متحرک کیا ہے تاکہ ان کیلئے اس نازک وقت میں حمایت لی جا سکے ،جب کئی بیک بینچ اراکین کھل کر ان کے استعفے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔ لوکل انتخابات میں بدترین کارکردگی کے باوجود اسٹارمر نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا اور کہا کہ نتائج سخت اور مایوس کن ہیں، تاہم میں ملک کو افراتفری میں چھوڑ کر نہیں جاؤں گا اور پانچ سالہ مدت پوری کروں گا۔برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ لیبر پارٹی نے کچھ غیر ضروری غلطیاں کی ہیں، عوام کی زندگیوں میں تیزی سے بہتری نہیں آئی۔بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔ادھر گرین پارٹی نے ہیکنی اور لیوشم جیسے روایتی لیبر مضبوط گڑھوں میں میئر شپ جیت کر بڑا دھچکا پہنچایا، جو لندن میں مزید مشکلات کی علامت سمجھا جا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر