معرکہ حق میں عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں کامیابی حاصل کی بلکہ سفارتی اور بیانیہ کی سطح پر بھی مؤثر انداز میں اپنا موقف دنیا کے سامنے منوایا، جبکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعث اعزاز ہے اور ان کا پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس معرکہ حق کے دوران قومی اسمبلی میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ پوری قوم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر دشمن کے مقابل متحد ہے، کیونکہ کامیابی ہمیشہ اتحاد و اتفاق سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بیانیہ، سفارتی اور عسکری محاذ پر منفرد کامیابی عطا کی، جبکہ بھارت کے بڑے بڑے دعوے چند گھنٹوں میں ہی بے بنیاد ثابت ہو گئے اور اس کا غرور خاک میں مل گیا، پاک فضائیہ اور ایئر ڈیفنس سسٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جبکہ دشمن کو چند گھنٹوں میں ہی پسپائی اختیار کرنا پڑی اور سیز فائر کے لیے خود رابطہ کرنا پڑا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کامیابی میں وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کی تیاری بھی قابل تحسین رہی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران بیانیہ کی جنگ میں پاکستانی میڈیا، صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا اور دنیا نے پاکستان کے ذمہ دار اور بالغ نظر میڈیا کو سراہا، بھارت کی جانب سے بے بنیاد دعوے کیے گئے، تاہم حقیقت سامنے آنے پر وہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ بھارت خود دہشت گردی کے معاملے پر دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے بھارت داخلی معاملہ قرار دینے کی کوشش کرتا ہے، تاہم حقیقت دنیا کے سامنے واضح ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں افواج پاکستان ہر وقت مکمل طور پر تیار اور مستعد رہیں۔

تقریب کے اختتام پر معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر