وزیراعظم کا گلگت میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، دانش سکول قائم کرنے کا اعلان

گلگت(نیشنل ٹائمز) شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی اور سنگ بنیاد تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خوبصورت ترین خطے کا دورہ کرکے انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے، وہ ہونہار اور محنتی طلبا سے ملاقات کیلئے یہاں آئے۔

وزیراعظم نے گلگت اور سکردو میں سیف سٹی منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ خطے میں مفت سولر پینلز کی تقسیم کے توسیعی منصوبے کا بھی آغاز کیا، اس کے علاوہ گلگت میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شمسی توانائی کا منصوبہ آئندہ سال کے وسط تک مکمل کیا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبا پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور صلاحیت کے بل بوتے پر لیپ ٹاپ حاصل کیے، لیپ ٹاپ کسی احسان کے طور پر نہیں بلکہ طلبا کی تعلیمی قابلیت کے اعتراف میں دیے گئے ہیں اور تمام تقسیم مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مالی طور پر کمزور لیکن باصلاحیت طلبا کو بھی میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے جبکہ انہوں نے اپنے سیاسی سفر میں کبھی میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

دانش سکول کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں بطور وزیراعلیٰ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے دانش سکولوں کی بنیاد رکھی گئی تھی، دانش سکولوں کو تمام جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا، جہاں غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ گلگت، غانچے، ستور اور سکردو میں 4 دانش سکول قائم کیے جائیں گے، جہاں طلبا اور طالبات کے لیے علیحدہ کیمپس ہوں گے اور تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی ہی پاکستان کی مجموعی ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور ثالثی کے عمل میں سیاسی و عسکری سطح پر مؤثر کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی جبکہ اسحاق ڈار اور سید عاصم منیر کی خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر