قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی، سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا: ایئرچیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی ہے، سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا، دشمن کو سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا، فضائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایئرہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب ہوئی۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کابھرپوراورمنہ توڑجواب دیا، پہلگام فالزفلیگ آپریشن کےبعد بھارت نے پاکستان پربےبنیادالزام لگایا، پاکستان نےبھارت کوغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا، پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، سرینگرسے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نےدشمن کوسبق سکھایا، قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کر دیا، بھارتی فضائیہ کو عبرتناک اور تذلیل سے بھرپور شکست دی، پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا دیا۔

ایئر چیف نے واضح کیا کہ دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پرتھیں، ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کر دیا، معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائی ، الیکٹرانک اور سائبر وار فیئر میں دشمن کو دھول چٹائی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ریکارڈ ٹائم میں دشمن کی تنصیبات کو تباہ کیا، پاک فضائیہ کے ہر جوان نے معرکہ حق میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، پاک فضائیہ کے جوانوں کومعرکہ حق میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر