وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

گلگت پہنچنے پر گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی۔

ملاقاتوں میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، صوبائی امن و امان کی صورتحال اور دیگر صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم گلگت بلتستان کیلئے قابل تجدید توانائی (سولر بجلی)، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ سکیم و یوتھ بزنس و ایگری لون سکیم کا افتتاح اور گلگت بلتستان میں 4 دانش سکولز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ماضی میں بھی کئی اہم دورے کیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا یہ دورہ گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنانے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر