امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کو گزرنے میں معاونت کرنے کے امریکی منصوبے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو عارضی طور پر روکنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جراتمندانہ اقدام پر ان کا شکر گزار ہوں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروجیکٹ فریڈم روکنے کا بروقت اعلان کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور دیگر برادر ممالک، بالخصوص مملکتِ سعودی عرب اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر مثبت ردعمل، اس نازک دور میں خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے عزم پر قائم ہے جو تحمل، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دیتی ہیں، ہمیں امید ہے کہ موجودہ پیش رفت ایک دیرپا معاہدے کی راہ ہموار کرے گی جو خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنائے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر