چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ادریس جاں بحق

چارسدہ(نیشنل ٹائمز) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین اور سابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا ادریس جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتمانزئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے مولانا ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود دو گن مین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مولانا ادریس کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ، مذہبی شخصیات اور عوامی حلقوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششوں سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے: عباس عراقچی
سعودی عرب کی مشرقِ وسطیٰ میں تحمل کی اپیل، پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایران سے جنگ کی حمایت نہیں کرتا، مجھے جنگیں پسند نہیں: امریکی صدر
چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ادریس جاں بحق
جے ڈی وینس کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، ملزم ہلاک
ایران کے یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملے، فجیرہ پٹرولیم انڈسٹریل زون میں آگ بھڑک اٹھی
ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان ایران کے حوالے کر دیئے گئے
آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی جہاز پر حملہ، پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر