اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران پاکستانی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف فریقین کے درمیان مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور ثالثی کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کا پائیدار حل صرف مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور یہی راستہ دیرپا امن و استحکام کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان مرکزی ثالث، مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے میں تبدیلی سے مشروط ہے: ایرانی سفیر

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی ایرانی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور بطور ثالث ملک پاکستان کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ
سنگاپور سے پاکستانی، ایرانی ملاحوں کی محفوظ واپسی میں تعاون کی درخواست
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
معرکہ حق میں عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا
امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر