پنجاب حکومت نے اراضی تنازعات نمٹانے کیلئے ثالثی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے اراضی تنازعات نمٹانے کے لیے ثالثی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ثالثی کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور 30 اپریل سے نافذ قرار دے دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زمین کے تنازعات عدالت سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی ثالثی کمیٹی میں حل ہوں گے، گرداور، نمبردار اور مقامی ممبران بھی شامل ہوں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی ثالثی کمیٹی اب زمین کے جھگڑے نمٹائے گی، کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ کلکٹر، گرداور، نمبردار اور فریقین کے نامزد 3 ممبر شامل ہوں گے۔

پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت ثالثی کمیٹی کو سیکشن 151(2) کے تنازعات کا اختیار مل گیا۔

ثالثی کمیٹیوں کو 30 دن کے اندرزیر التواء مقدمات میں کمی اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، بورڈ آف ریونیو پنجاب میں نگرانی سیل بھی قائم کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر