چین کے فا گروپ کے کار برانڈ ہونگ چھی نے اپنی نئی عالمی ایس یو وی سیریز متعارف کرا دی

چھانگ چھون (شِنہوا) چین کی صف اول کی کار ساز کمپنی فا گروپ کے ممتاز برانڈ ہونگ چھی نے غیر ملکی منڈیوں کے لئے ماڈلز کا ایک نیا گروپ لانچ کر دیا ہے جس میں ہونگ چھی گلوبل ایس یو وی اور ای-ایچ ایس 9 کا رائٹ ہینڈ ڈرائیو ورژن شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد چینی برانڈ کی بین الاقوامی سطح پر توسیع کو تیز کرنا ہے۔
فا گروپ نے بتایا کہ بیرون ملک کے لئے جدید ترین ایس یو وی سیریز میں ہونگ چھی آف روڈ، ہونگ چھی گلوبل ایس یو وی، رائٹ- ہینڈ ڈرائیو ای-ایچ ایس 9 اور ای-ایچ ایس5 شامل ہیں جو لیفٹ- ہینڈ اور رائٹ- ہینڈ ڈرائیو دونوں ورژن میں دستیاب ہوں گی۔ ان ماڈلز کی شمولیت سے ہونگ چھی کو فیول اور الیکٹرک دونوں شعبوں میں وسیع تر مصنوعات فراہم کرنے کا موقع ملے گا جبکہ مختلف ڈرائیونگ سسٹمز رکھنے والی منڈیوں میں فروخت کو بھی تقویت ملے گی۔
1958 میں قائم ہونے والا ہونگ چھی طویل عرصے سے چین کی سرکاری تقریبات سے منسلک رہا ہے، جہاں اس کی سیڈان گاڑیاں اہم قومی مواقع پر سرکاری گاڑیوں کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہیں۔ یہ برانڈ چین کے معروف اعلیٰ معیار کے مقامی آٹو برانڈز میں بھی شمار ہوتا ہے۔
ہونگ چھی کے گلوبل ڈیزائن کے نائب صدر جائلز ٹیلر نے کہا کہ نئی گاڑیاں برانڈ کے مشرقی لگژری ڈیزائن کو برقرار رکھتی ہیں لیکن انہیں مختلف خطوں کی ثقافت، صارفین کی ضروریات اور ڈرائیونگ عادات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
فا کے مطابق ہونگ چھی رواں سال جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی موجودگی کو مزید گہرا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ برانڈ سنگاپور میں ایک ایکسپیرئنس سٹور کھولنے اور وہاں ای-ایچ ایس9 لانچ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں ای-ایچ ایس9 متعارف کروانے اور انڈونیشیا میں فیکٹری کی تعمیر شروع کرنے کا بھی ارادہ ہے۔
اگلے 5 سال کے دوران ہونگ چھی کا ہدف 100 سے زائد ممالک اور خطوں تک اپنی رسائی بڑھانا اور عالمی سطح پر ایک ہزار سیلز اور سروس آؤٹ لیٹس چلانا ہے۔ کمپنی تحقیق و ترقی، مینوفیکچرنگ، پرزہ جات، فنانس اور سروسز کے شعبوں میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر 5 علاقائی مراکز بنانے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے جو جنوب مشرقی ایشیا، یورپ، لاطینی امریکہ اور دیگر مارکیٹوں کا احاطہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر