سہیل آفریدی کی اچکزئی سے ملاقات،مشترکہ حکمت عملی پراتفاق

پشاور(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سابق وزیر اعظم اور قائد عمران خان کی ہدایت پر نیشنل اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ان سے اہم ملاقات کی،جس میں علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چودھری بھی شریک تھے ،اس دوران قائد عمران خان کی صحت اور علاج معالجے ، قانونی دستاویزات پر دستخط سے روکے جانے اور انصاف تک رسائی میں درپیش رکاوٹوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،شرکا نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ بنیادی قانونی اور انسانی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی حقوق، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی، شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ صوبوں کے آئینی حقوق کا تحفظ اور منصفانہ وسائل کی تقسیم ناگزیر ہے۔

ملاقات میں قومی مسائل کے حل اورآئین کی بالادستی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور بجٹ میں عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اور اچکزئی نے اتفاق کیا کہ دونوں طرف کے کارکن رہنماؤں پر کسی قسم کی تنقید نہیں کر ینگے اور باہمی مسائل کو ملاقات سے حل کیا جائے گا جبکہ دونوں اپوزیشن لیڈر ایوان کی سیاست ، حکومت سے مذاکرات کی سیاست کر ینگے ، یکم مئی کو لاہور میں جلسہ نہیں صرف لیبر ڈے کے حوالے سے تقریب ہوگی،جس کا انعقاد تحریک تحفظ آئین کی جانب سے کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر