اداروں سے لڑائی نہیں، ملکی مفاد کی سیاست کر رہے :بیرسٹر گوہر

ٹھیکریوالا (نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اداروں سے ان کی کوئی لڑائی نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہم سب کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کے مفاد کی بات کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایم این اے حلقہ این اے 100 ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے ڈیرہ واقع چک 66 ج ب دھاندرہ میں پارٹی کے 30ویں یومِ تاسیس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریاض فتیانہ، علی سرفراز، رانا آفتاب احمد خاں، چنگیز خان کاکڑ، اسد محمود، حسن نیازی، ندیم صادق ڈوگر، بشارت ڈوگر، میاں خیال کاسترو، رانا عبدالرزاق، رائے علی حیدر، عبد اللہ خان دمڑ، شہزاد گجر، میاں طیب، حافظ عطاء اللہ، رانا اسد آفتاب احمد، رانا وقاص منظور، رانا قیصر علی خاں، چودھری غلام حیدر رندھاوا، چودھری ندیم بندیشہ، چودھری نوید مرتضیٰ بندیشہ، عبدالغفار سندھو، رانا عرفان محمود خاں، رانا عماد انور، رانا راشد محمود، رانا صہیب رزاق، چودھری شاہد جٹ بندیشہ، چودھری معصوم جٹ، حافظ ندیم جامی، جاوید انصاری سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔پارٹی کے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا مشکل وقت میں بھی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ڈاکٹر نثار احمد جٹ سمیت قیادت ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر