اچھا استاد روشن معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے :رانا ثنا اﷲ

فیصل آباد (نیشنل ٹائمز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 725 سے زائد ترقی پانے والے اساتذہ کو تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعظم سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اﷲ تھے جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر(ایجوکیشن)عبدالکریم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری ایجوکیشن) محمد وسیم ساجد سمیت تعلیمی افسروں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رانا ثنا اﷲخان نے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی گریڈ15 کے مردوخواتین اساتذہ اور ای ایس ٹی سے بطور ایس ایس ٹی گریڈ16 میں ترقی ملنے والوں میں پروموشن لیٹر تقسیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ آپ قوم کے مستقبل کے معمارہیں اس لیے آئندہ سروس میں بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں۔ ایک اچھا استاد دراصل ایک روشن معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری ایجوکیشن) محمد ذاکر، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے نمائندگان نزاکت خان بلوچ اور شعیب رسول نے بھی شرکت کی۔پروموٹ ہونے والے اساتذہ میں محمد تنویر اسلم، محمد ہارون رفیق،میاں محمد اشفاق،مسعود انور،عبد الوحید ودیگر شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر