امریکا بدمعاشی پر اترآیا،مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر:فضل الرحمن

ملتان (نیشنل ٹائمز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملتان میں وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا حنیف جالندھری، سید کفیل شاہ بخار ی اور جے یو آئی کے رہنما ؤں سے ملاقاتیں کیں دونوں رہنما ؤں سے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکا بد معاشی پر اترآیا، اس وقت مسلم ممالک میں اتحاد کی سخت ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک معاشی مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے حکومت کی پالیسیوں نے غریب عوام کی زندگی مفلوج کر دی ہے حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں، غریب مسلسل پس رہا ہے ، مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے کارکنوں کو جمعیت علماء اسلام کو نچلی سطح پر فعال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے ڈی جی خان میں سابق گورنر ذوالفقار کھوسہ کی وفات پر مرحوم کے صاحبزادگان سے تعزیت کا اظہار کیا ،اسی طرح جتوئی میں مولانا یحیی عباسی کے بھائی مولانا عبد اللہ کی وفات پر تعزیت کی ،جبکہ لودھراں میں جے یو آئی کے سرپرست مولانا محمد میاں مرحوم کی وفات پر علماء کرام صاحب زادگان سے تعزیت کا اظہار اور مولانا کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر