مریم نواز نے بے زمین کسانوں کیلئے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم شروع کردی

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے زرعی و معاشی خوشحالی کیلئے ایک بڑے منصوبے اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سکیم کے پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے بے زمین دیہاتیوں کو اراضی کی فراہمی کے تاریخی منصوبے کا اعلان کیا۔حکومت کے مطابق تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی زرعی اراضی اس سکیم کے تحت فراہم کی جائے گی، جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے ۔ سکیم کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 ہزار 812 زرعی لاٹس سے 88 ہزار 780 خاندان جبکہ چولستان میں 16 ہزار 685 لاٹس کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کامیاب امیدواروں کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی اراضی کاشت کیلئے دی جائے گی جبکہ فی ایکڑ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک آبادکاری گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی، مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق بے روزگار دیہاتی کاشتکاروں کو یہ زمین 10 سال کیلئے دی جائے گی اور اراضی صرف زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہو سکے گی، پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہر لاٹ کے ساتھ زرعی افسر اور انٹرنی بھی تعینات ہوں گے جبکہ متعلقہ کمیٹی سال میں دو بار معائنہ کرے گی۔درخواستیں 2 سے 18 مئی تک آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ اپیل کا مرحلہ یکم سے 8 جون تک جاری رہے گا۔ حتمی فہرست 19 جون کو جاری ہوگی اور 30 جون سے زمین کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ سے برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان نے ملاقات کی،مریم نوا ز نے انہیں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی،ملاقات میں ادارے کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر حسنات خان کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امراض قلب کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ مریم نواز نے عالمی یوم کتب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور کے باوجود کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔ کتاب انسان کی فکری تربیت اور شعور کی آبیاری کا بنیادی ذریعہ ہے اور ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے مصنفین، ناشرین اور قارئین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کتب بینی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر