پہلگام واقعہ سازش، جھوٹے بھارتی بیانیہ سے عالمی برادری گمراہ نہیں ہوگی : پاکستان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے پہلگام وا قعہ سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور پراپیگنڈا قرار دے دیا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارت سیاسی مفادات ، دہشتگردی کے الزامات سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا بیانیہ گھڑ کر امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے ،آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد بھارت کے الزامات نئی سازش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری بھارت کے جھوٹے پر اپیگنڈے سے گمراہ نہیں ہو سکتی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے ،دفتر خارجہ کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ، بھارت اشتعال انگیز بیانات اور جارحانہ اقدامات سے خطے کا امن متاثر کر رہا ہے ،ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، عالمی برادری بھارت کو اشتعال انگیزی اور منفی پروپیگنڈے سے باز رکھے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر