2023 کے بعد پاکستان پہلی بار عالمی منڈی سے ایل این جی خریدے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب پاکستان 2023 کے بعد پہلی بار عالمی منڈی سے ایل این جی خریدے گا، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی کھلی منڈی سے خریداری کیلئے پہلا سپاٹ ٹینڈر جاری کر دیا،جس کے تحت بین الاقوامی فراہم کنندگان سے تین ایل این جی کارگوز کی بولیاں مانگی گئی ہیں، جن میں سے ہر کھیپ تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر کی ہو گی۔ ٹینڈر کے مطابق یہ کھیپیں 27 اپریل سے 14 مئی کے درمیان کراچی کی پورٹ قاسم بندرگاہ پر پہنچانی ہوں گی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ایل این جی کے ٹینڈر کا مقصد بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور مہنگے ڈیزل اور فرنس آئل پر انحصار کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ قطر سے مزید کارگوز کب ملیں گے ؟یہ ٹینڈر پن بجلی میں کمی اور ایل این جی کی فراہمی میں تعطل کے باعث بجلی کی حالیہ قلت کے بعد سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش ہوئی،پاکستان کو ایل این جی کا کوئی ایسا کارگو موصول نہیں ہوا جو 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعدلوڈ کیا گیا ہو،کیونکہ جنگ کے آغاز کے بعد ایران نے خلیج کو بحر ہند سے ملانے والی آبنائے ہرمز کے راستے تقریباً تمام جہاز رانی بند کر دی تھی۔پاکستان پہلے قطر سے ایل این جی کا بڑا حصہ لے رہا تھا جو کہ اپنی توانائی کی پیداوار کی ترسیل کیلئے اس آبنائے کے راستے تک رسائی پر انحصار کرتارہاہے ، کیپلر کے اعداد و شمار کے مطابق، قطر نے گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے درآمد کی جانے والی 66 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن ایل این جی کا زیادہ تر حصہ فراہم کیا تھا۔آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی سوکار نے منگل کو کہا کہ وہ اسلام آباد کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر