ایئرپورٹس پر جدید سہولیات، سکیورٹی نظام اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کا مشترکہ اجلاس ہواجس میں ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے اور سکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ،اعلیٰ سطح اجلاس میں سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل قیصر سلیمان، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید اور ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے شرکت کی ، اجلاس میں ایئرپورٹس پر تمام متعلقہ اداروں کے جوائنٹ کائو نٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ایک ہی مقام پر تمام مراحل مکمل ہو سکیں۔
ایئرپورٹس پر چیکنگ کے نظام کو موثر بنانے کے لئے جدید ترین سکینرز اور مشینری نصب کی جائے گی ، اجلاس میں ای گیٹس کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا گیا، جس سے امیگریشن کا عمل تیز تر ہو جائے گا،سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ طیاروں کو پرندوں سے ہونے والے حادثات سے بچانے کیلئے جدید ترین مشینری درآمد کی جا رہی ہے ،وزیر داخلہ نے تمام اداروں کے درمیان موثر کوآرڈی نیشن کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو جدید، تیز اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنا ہمارا عزم ، ایک ہی سکینر پر تمام اداروں کی مشترکہ چیکنگ سے مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی ایئرپورٹس پر رش اور انتظار کی کیفیت میں نمایاں کمی آئے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کی تیز تر کلیئرنس کے لئے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ بیرون ملک سے آنے اور جانے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر