پنجاب حکومت کی 8 محکموں میں 43 ہزار سے زائد خالی اسامیاں ختم کرنے کی منظوری

اسلام آباد،لاہور (نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت نے 8 محکموں اور ان کے ذیلی اداروں میں 43 ہزار 332 سے زائد خالی اسامیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے بجٹ اور اخراجات میں ان تبدیلیوں کو فوری نافذ کریں تاکہ آئندہ بجٹ میں ختم شدہ اسامیوں کے لیے فنڈز مختص نہ کیے جائیں۔محکمہ خزانہ پنجاب کے احکامات کے مطابق مذکورہ اسامیاں گریڈ 1 سے 16 تک کی ہیں جو یکم جولائی 2024 سے خالی تھیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی 30 ہزار سے زائد، محکمہ زراعت اور اس کے ذیلی شعبوں کی 11 ہزار 399، محکمہ ہاؤسنگ کی 727، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی 561، محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی 266 اور محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے مختلف ونگز کی 222 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک کی 30 ہزار 391 خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز پر لاگو ہوگا۔اسی طرح محکمہ زراعت میں گریڈ 1 سے 15 تک کی 11 ہزار 399 اسامیاں ختم کی گئی ہیں، جن میں بیلدار، چوکیدار، خاکروب، مالی اور لیبر سمیت نچلے درجے کے عملے کے ساتھ ساتھ جونیئر کلرک، فیلڈ اسسٹنٹ، ڈرائیور اور دیگر تکنیکی و انتظامی اسامیاں شامل ہیں۔محکمہ ہاؤسنگ میں 727 خالی مستقل اسامیوں کا خاتمہ کیا گیا، جس کا اطلاق صوبہ بھر کی مختلف ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ذیلی اداروں پر ہوگا۔مختلف اضلاع اور اداروں میں اسسٹنٹ، آڈیٹر، سب انجینئر، کلرک، سروئیر اور دیگر کیڈرز کی اسامیاں بھی ختم کی گئی ہیں۔مزید برآں محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے 5 ونگز میں 222، محکمہ زکوٰۃ و عشر میں 92 اور محکمہ لیبر میں 65 خالی اسامیوں کو ختم کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر ضروری اخراجات میں کمی اور موجودہ عملے سے بہتر کارکردگی حاصل کرنا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سرکاری اخراجات میں کمی آئے گی، تاہم نئی بھرتیوں کے مواقع محدود ہونے سے روزگار کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر