موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پالیسیاں مستحکم کرنا ہونگی:صدر ، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے زمین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں زمین کے تحفظ اور قدرتی وسائل کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کی مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے ۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے ، اپنے جنگلات کے تحفظ، پانی کی بچت اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے اپنی پالیسیوں کو مزید مستحکم کرنا چاہیے ۔ صدر زرداری نے کہا آئیے ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ، پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے ، پائیدار طریقوں کو اپنانے اور اپنے نوجوانوں کو ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کا عہد کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زمین کے قدرتی وسائل انسانی زندگی کی موجودگی اور نشو ونما کی ضمانت ہیں۔ موسمی شدت اور غیر معمولی تغیرات زمین کی ماحولیاتی تبدیلی کے عکاس ہیں۔ عالمی سطح پر موثر بین الاقوامی تعاون اور ماحول کے تحفظ سے ہم آہنگ اجتماعی حکمت عملی ناگزیر ہے ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ زمین کا تحفظ عصرِ حاضر کا ایک اہم اور مشترکہ عالمی چیلنج بن چکا ہے جس سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے اجتماعی شعور، مربوط حکمتِ عملی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر