لاہور :بجلی کی طلب بڑھ گئی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

لاہور (نیشنل ٹائمز)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی کی طلب بڑھ گئی بجلی کی طلب بڑھتے ہی شہر میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، گزشتہ روزہربنس پورہ، داروغہ والا، مغلپورہ، اعوان ٹاؤن،مسلم ٹاؤن سمیت دیگر مختلف علاقوں میں صبح سے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 2700 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔نیشنل گرڈ سٹیشن سے لیسکو کو 2400 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے اورلیسکو کا شارٹ فال دن کو 300 میگاواٹ رہا جبکہ رات کو500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، شہری علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے اوردیہی علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ لائن لاسز والے فیڈرز پربھی بجلی کی غیرعلانیہ بندش جاری رہی۔لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر