شیخوپورہ:10روزمیں الیکٹرک گرین بسیں چلانے کا اعلان

شیخوپورہ (نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت صوبے میں شفاف اور وسیع ترقیاتی عمل کا آغاز ہو چکا ، جس کا مقصد عوام کو پسماندگی سے نکال کر جدید اور صاف ماحول فراہم کرنا ہے ۔ضلع شیخوپورہ کیلئے 48 ارب روپے کا بڑا ترقیاتی پیکیج مختص کیا گیا ، جس کے تحت سڑکوں کی تعمیر، جدید سیوریج سسٹم، واٹر ٹینکس اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ واسا منصوبوں کیلئے 12.5 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی عمل کو صوبے کے ہر شہر اور دیہات تک پھیلایا جا رہا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 10 روز میں ماحول دوست الیکٹرک گرین بسیں لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان چلنا شروع ہو جائیں گی، جس سے بالخصوص خواتین، طالبات اور بزرگوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔انتظامیہ کو بسوں کیلئے جدید ڈپو اور چارجنگ سٹیشنز جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یا حفاظتی اقدامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوامی آگاہی کیلئے ہر منصوبے کی تفصیلات موقع پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا گورننس ماڈل میرٹ پر مبنی ہے اور کارکردگی کی بنیاد پر ہی عہدوں کا تعین ہوگا۔ صوبے میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور امن و امان کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مختصر عرصے میں 100 سے زائد منصوبے شروع کئے جا چکے ہیں۔ حکومت عوامی خدمت کو ترجیح دے رہی ہے ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، جلد ہی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر