اقبال نے خودی اور فکری آزادی کا پیغام دیا،صدر، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ اقبال کے موقع پر پیغام میں کہا کہ اقبال کی سوچ، مشرقی اور مغربی دونوں روایات کے گہرے مطالعے کی عکاس ہے ۔ علامہ اقبال کے نزدیک پائیدار امن کا انحصار محض سیاسی معاہدوں پر نہیں بلکہ فرد کی اصلاح اور اخلاقی کردار کی پختگی پر ہے ۔ اقبال نے خودی، عمل، ایمان اور فکری آزادی کا پیغام دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال تعلیم کو محض حصولِ معاش کا ذریعہ نہیں بلکہ فکری اور اخلاقی تربیت کا وسیلہ سمجھتے تھے۔کردار سازی، ذمہ داری اور مقصد پر مبنی سیکھنے کے عمل پر ان کا اصرار ہمارے تعلیمی اور سماجی نظاموں کی تشکیل کے لیے براہِ راست اہمیت رکھتا ہے۔ علم کو کردار کی تعمیر کرنی چاہیے ، آگاہی کو ذمہ داری میں ڈھالنا چاہیے اور مہارتوں سے معاشرے کی تعمیر کرنی چاہیے ۔ اقبال کی فکری بلندی کو پاکستان سے باہر بھی تسلیم کیا جاتا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم اقبال پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال نے خودی، عمل، ایمان اور فکری آزادی کا پیغام دیا۔ علامہ اقبال نے محبت، اخوت اور بیداری ملت کو مقصد حیات قرار دیا۔علامہ اقبال کے نظریات کی روشنی میں پر امن، اتحاد، علم، کردار اور انصاف کی مضبوط بنیادوں پر قائم پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے ۔ نئی نوجوان نسل کو علم، ہنر، کردار، خود داری اور حب الوطنی سے آراستہ کرنا قومی مستقبل کے لئے ناگزیر ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کلامِ اقبالؒ محض شاعری نہیں بلکہ اٹھ کھڑے ہونے کی صدا ہے ، ایک ایسا ابدی پیغام جو نسلوں کو اپنی قوت پہچاننے اور اپنی تقدیر سنوارنے کی ترغیب دیتا ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر