مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں تنہا حکومت بنانے کی خواہاں

لاہور (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ کی قیادت نے گلگت بلتستان میں تنہا حکومت بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا،سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے ،تعمیر و ترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرینگے ،انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں۔ نواز شریف کی صدارت میں گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا۔جس میں وزیراعظم شہباز شریف ،وزیرخارجہ اسحاق ڈار ،وزیراعلیٰ مریم نواز، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق اور دیگر قائدین بھی شریک ہوئے ۔گلگت بلتستان کی قیادت نے پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔جی بی کے 24 حلقوں سے متعلق صورت حال کا جائزہ، کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ جی بی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔نوازشریف نے کہا کہ ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں،الیکشن میں میرٹ پر ٹکٹ دئیے جائیں گے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر