بارسلونا: 40کشتیوں پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ روانہ

غزہ سٹی،بارسلونا،بیروت (نیشنل ٹائمز)بارسلونا سے 40 کشتیوں پر مشتمل قافلہ بدھ کو غزہ کیلئے روانہ ہو گیا تاکہ اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑ کر امداد پہنچائی جا سکے ۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحت یہ مشن ابتدائی طور پر اتوار کو شروع ہونا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے موخر کیا گیا۔ بحری قافلے میں سول بوٹس شامل ہیں،20 کشتیوں نے پہلے ہی فرانس کے شہر مارسیلی سے روانگی کی ہے ۔ ارکان کا کہنا ہے کہ قافلہ جنوبی اٹلی میں ایک ہفتے کیلئے ٹھہرے گا، یہ اقدام عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت کرنے والے رضاکاروں کو متحد کرے گا۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تین پیرامیڈکس شہید اور چھ زخمی ہو گئے ، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے 200 اہداف پر حملے کیے ۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کو حزب اللہ کیلئے “قتل زون”بنایا جائے گا،دوسری جانب حزب اللہ نے کہا ہے کہ بدھ کو اسرائیل پر 40میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ بھی پسپا کر دیا۔



  تازہ ترین   
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
محسن رضائی کی خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا روز، تہران نے شرائط واشنگٹن تک پہنچادیں
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر