ایف بی آر کا ایکشن، گریڈ 18 کے افسر سمیت 2 انسپکٹرز معطل

لاہور (نیشنل ٹائمز) ایف بی آر نے انتظامی کارروائی کرتے ہوئے گریڈ 18 کے ایک افسر سمیت2انسپکٹرز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر د یئے ۔ یہ کارروائی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت برتنے کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال احمد میمن اور دو انسپکٹرز کو معطل کیا گیا ہے ، تینوں کے خلاف سول سرونٹس ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے افسر اقبال احمد میمن کو لازم سرٹیفکیشن کورس میں بار بار غیر حاضری پر عہدے سے ہٹایا گیا، جبکہ ایل یو ایم ایس میں منعقدہ ٹریننگ سیشنز میں عدم شرکت کو بھی کارروائی کی بنیاد بنایا گیا۔اسی طرح کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ لاہور کے انسپکٹر شاہد حسین اور انسپکٹر محمد علی کو بھی پیشہ ورانہ غفلت کے باعث معطل کیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے افسروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر