حج فلائٹ آپریشن: 18اپریل کو پہلی پروا ز اڑان بھرے گی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے خوش نصیب عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ 18اپریل سے شروع ہوگا پہلی حج پرواز لاہور سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 345 خوش نصیوں کو لے کر صبح ساڑھے 10بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔
جسے وزارت مذہبی امور کے حکام رخصت کریں گے ، پہلے روز لاہور ، کراچی ، ملتان ، سیالکوٹ سے چارحج پروازیں 817عاز مین کو براہ راست مدینہ منورہ پہنچائیں گی، جبکہ 19اپریل کو اسلام آباد فیصل آباد سے پہلی حج پروازیں روانہ ہو گی مجموعی طور پر نو پروازوں کے ذریعے دو ہزارعازمین کومدینہ منورہ پہنچایا جائے گا رواں سال سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19ہزار 210 عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ،مجموعی طور پر پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ، عازمین حج کے لئے سعودی قوانین کی پابندی لازمی قرار دی گئی ، حجا ج کرام پاک حج ایپ سے استفادہ کریں گے ان کی رہنمائی کے لئے حجاز مقدس میں معاونین24گھنٹے موجود ہونگے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر