اٹلی کا اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنیکا اعلان

میڈرڈ،غزہ ،بیروت(نیشنل ٹائمز) اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ معطل کر دیا ہے ۔ اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی اور اسرائیل کے درمیان دفاعی معاہدہ معطل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے ۔واضح رہے کہ اٹلی اور اسرائیل کے درمیان یہ معاہدہ فوجی ساز و سامان کے تبادلے اور مشترکہ تحقیق سے متعلق تھا۔یہ معاہدہ کئی دہائیوں سے مختلف حکومتوں کے دور میں ہر پانچ سال بعد خود کار تجدید کی شکل میں آگے بڑھ رہا تھا اور یہ جنگ شروع ہونے سے بہت پہلے سے نافذ تھا۔اسرائیل نے اٹلی کی جانب سے دفاعی معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے کو غیر موثر قرار دیا۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان اورن مارمورسٹین نے کہا کہ ہمارے پاس اٹلی کے ساتھ کوئی سکیورٹی معاہدہ نہیں ہے ۔ پرانا مفاہمت نامہ کبھی بھی حقیقی مواد پر مشتمل نہیں تھا۔ یہ اسرائیل کی سکیورٹی پر اثر نہیں ڈالے گا۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے جن میں تین سالہ بچہ یحیی الملاحی بھی شامل تھا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں 10 فوجی زخمی ہوئے ۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر وُچک نے تصدیق کی کہ سربیا ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ مشترکہ معاہدے کے تحت فوجی ڈرون تیار کرے گا۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر