مریم نواز کا کاشتکاروں کو6ارب کا باردانہ مفت دینے کا اعلان

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے ، رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سنٹر سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ دیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں گندم خریداری، باردانہ اورگرین ٹریکٹرسکیم کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے اشتکاروں سے 3500 روپے فی من گندم خریداری فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ علاوہ ازیں ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس ایل فور لاہور رنگ روڈ منصوبے سمیت اہم اور بڑے روڈز پراجیکٹس کی منظوری دیدی اور روڈز سیکٹر منصوبوں کی 30جون تک تکمیل کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے گندم خریداری کے 72 گھنٹے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قراردیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ورک ود پنجاب گورنمنٹپروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا جس کے تحت ایگریکلچر گریجوایٹ سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع دئیے جائیں گے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 9لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن ہوچکی، مریم نواز نے کاشتکاروں کی رجسٹریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 30 ہزار ٹریکٹرز کا ہدف مقرر کیا گیا ، 20 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے ۔ وزیراعلیٰ نے گفتگو میں کہا کہ کسان کو متاثر نہیں ہونے دیں گے ، زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ کی زیرصدارت روڈز پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کی پہلی ڈسٹ فری سڑک ملتان وہاڑی روڈ کی بیس اور سب بیس مکمل ہوچکی ، اسفالٹ ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے ، وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ رنگ روڈ فیزون کی اصولی منظوری دی ،راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ملتان وہاڑی روڈ سمیت دیگر منصوبوں کی ویکلی رپورٹ طلب کر لی ۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد روڈز کی تعمیر ومرمت کی گئی ، مساوی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر شہر ہر گاؤں کی سڑک بننا ضروری ہے ۔ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات راجہ جہانگیر نے روڈز سیکٹر بارے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں روڈز سیکٹر کے 2143 پراجیکٹس شروع کئے گئے ،258 زیر تکمیل منصوبے بھی شامل ہیں۔ فیز ون کی 85 سکیمیں شروع کی گئیں جن میں 38 مکمل اور 47 پر کام جاری ہے ،روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو میں 43 سکیموں میں سے 18 پر کام مکمل ہوچکا ، 25 پر کام جاری ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر