بری امام:غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن،مظاہرین کا پتھراؤ،2سرکاری گاڑیاں نذر آتش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سی ڈی اے کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اسلام آباد کے علاقہ نور پور شاہاں بری امام میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مشتعل مظاہرین نے سی ڈی اے کی دو سرکاری گاڑیاں نذر آتش کر دیں۔ آپریشن کے دوران انتظامیہ اور لوگ آمنے سامنے آ گئے ، مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس پر انتظامیہ کو آنسو گیس استعمال کرنا پڑی۔ سی ڈی اے نے پو لیس کی مزید نفری طلب کر لی۔ سی ڈی اے کی گاڑیاں نذر آتش کرنے کے بعد مظاہرین کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا بغیر نوٹس تجاوزات کی کارروائی کا سامنا ہے ۔ علاقے میں کشیدگی ہے اور انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کے لیے اضافی اہلکار تعینات کر دیئے ۔ سی ڈی اے نے نقصانات سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سید پور ویلیج میں مکانات مسمار کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے ۔ 128 سے زائد افراد کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس انعام امین منہاس نے کہا آئندہ سماعت پر تمام وکلاء تیاری کے ساتھ آئیں، سب کو سن کر میرٹ پر فیصلہ کریں گے ۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رضوان عباسی ایڈووکیٹ سے کہا اگر بعد میں انہیں بیدخل کیا جاتا ہے تو کیا میکنزم ہو گا، وہ بھی دیکھ لیجیے گا، سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر