آئیسکو کے 12لاکھ میٹرز اے ایم آئی سسٹم سے منسلک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئیسکو میں اے ایم آئی میٹرز کے باعث بجلی نظام میں شفافیت اور بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے آئیسکو اے ایم آئی کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر بتایا کہ آئیسکو کے تقریباً 25 فیصد صارفین یعنی 11 سے 12 لاکھ میٹرز پہلے ہی اے ایم آئی سسٹم سے منسلک ہو چکے ہیں۔ اس نظام سے اوور بلنگ کے مسئلے میں واضح کمی آئی ہے جبکہ انسانی مداخلت ختم ہونے سے شفافیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق اے ایم آئی میٹرز میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت پہلے سے موجود ہے اور اس کے لیے کسی میٹر تبدیلی کی ضرورت نہیں۔صارفین موبائل ایپ کے ذریعے اپنی بجلی کی کھپت اور بلنگ کی معلومات فوری طور پر حاصل کر سکیں گے جبکہ ون لنک کے ذریعے بلوں کی ادائیگی بھی آسان بنا دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم آئی کنٹرول سینٹر سے 11 سے 12 لاکھ میٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے جو حکومت کے ڈیجیٹل اور شفاف توانائی نظام کے وژن کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر