پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی انتہائی مطلوب2 دہشت گرد ہلاک

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور ریجن کے ریگی نادرن بائی پاس کے قریب مصدقہ اطلاع پر سوات ٹیم نے چھاپہ مارا تو شرپسندوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثنا ئاللہ کی شہادت میں ملوث دہشتگرد عباس اور عثمان ہلاک ہو گئے ، ہلاک دشمن عناصر سے شہید کا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دہشتگرد عباس اور عثمان درجنوں دہشت گردی کی مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے ، ہلاک شرپسندوں کے حملوں میں پانچ پولیس جوان شہید جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر