جائیداد کیلئے اپنوں کا خون بہانے والا رعایت کا مستحق نہیں : سپریم کورٹ ، باپ کو قتل کرنیوالے مجرم کی سزائے موت برقرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے جائیداد کے تنازع پر اپنے والد کو قتل کرنے والے مجرم غلام مصطفی کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے اس کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ تحریری تفصیلی فیصلہ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق مجرم غلام مصطفی نے جولائی 2020میں سوتے ہوئے اپنے اہل خانہ پر ٹوکے سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اس کے 70 سالہ والد غلام محمد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ مجرم نے جائیداد کے تنازع پر اپنے والد کو بے دردی سے قتل کیا جبکہ مداخلت کرنے پر اپنی سوتیلی والدہ اور بہن بھائیوں کو بھی شدید زخمی کر دیا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے چار عینی شاہدین کی گواہیاں مجرم کو سزا دلوانے کے لیے کافی ہیں اور میڈیکل شواہد و پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی زخمی گواہوں کے بیانات کی مکمل تائید کرتی ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نہتے والد پر سوتے ہوئے حملہ کرنا جرم کی سنگینی کو مزید بڑھاتا ہے اور جائیداد کے لیے اپنوں کا خون بہانے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی نوٹ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے بھی مجرم غلام مصطفی کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔ مدعی کی جانب سے وکیل فہیم اختر گل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔سپریم کورٹ نے جائیداد تنازعہ پر ایک خاندان کے چار افرادکے قتل کیس میں ٹرائل کورٹ اور پراسیکیوشن سے مقدمہ میں بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ طلب کرتے ہوے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔بینچ کے سربراہ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ غلط بیان ریکارڈ کیا گیا تو جج کے خلاف کارروائی ہوگی۔ دوران سماعت نایاب عمرانی نے عدالت کوبتایا کہ میرے خاندان چار لوگ قتل کئے گئے ،میری بہن صنم عمرانی قتل کیس میں ہماری گواہیاں جان بوجھ کر غلط لکھی گئیں۔ عدالت ویڈیو ریکارڈنگ کے مطابق گواہیاں ریکارڈ کرنے کا حکم دے ۔جس پر سپریم کورٹ نے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کا ویڈیو ریکارڈ طلب کیاہے ۔وضح رہے کہ صنم عمرانی قتل کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد تصورعلی کے پاس زیر التوا ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر