ایف آئی اے کارکردگی دکھاتا تو نیب نہ بنتا : وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) مؤثر کارکردگی دکھاتا تو قومی احتساب بیورو (نیب) بنانے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ایف آئی اے افسران کی خصوصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے کو جدید اور فعال بنایا جائے گا، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی بدعنوان عنصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 2008 کی نفری کے ساتھ موجودہ چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں، اس لیے ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر 2026 تک ایف آئی اے کو مکمل طور پر متحرک اور جدید ادارہ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر ایف آئی اے کے شہدا کے اہلخانہ کو پلاٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے افسران کے مسائل سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ سروس سٹرکچر بہتر بنایا جائے گا اور افسران کی بروقت ترقیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے کام جو ایف آئی اے کے دائرہ کار میں آتے تھے ، وہ نیب انجام دے رہا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماضی میں ادارے پر مطلوبہ توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اب ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر