دیامر، ہنگو : پولیس پر فائزنگ، 4 اہلکار شہید، ڈی ایس پی سمیت 7 زخمی

اسلام آباد،گلگت،پشاور(نیشنل ٹائمز) دیامراورہنگومیں پولیس پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4اہلکارشہید اورڈی ایس پی سمیت 7اہلکار زخمی ہو گئے ۔بتایاگیاہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور نالہ میں پولیس ٹیم غیر قانونی پوست کی کاشت کو تلف کر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکارمقابل شاہ ، حضرت اﷲ اور عبدالرحیم موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی فقیر محمد، اہلکار نقیل احمد اور رحمت اﷲ زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ شہدا کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ادھرہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت کیلئے تعینات پولیس وین پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے اورہسپتال میں زیرعلاج ہیڈ کانسٹیبل اسرار الحق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا،جس کی نمازِ جنازہ پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) ہنگو میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی اور جسدِ خاکی ان کے آبائی گاؤں ضلع شانگلہ روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مذمت کی اورکہاکہ قومی فریضہ پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے ، دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے اورانہیں نشان عبرت بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر