امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں مجھے فرق نہیں پڑتا، ہم ایران کو شکست دے چکے ہیں، امریکا جنگ جیت چکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، ہو سکتا ہے ایران کیساتھ معاہدہ ہو جائے، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہو جائے۔صدر ٹرمپ نے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، شاید انہوں نے پانی میں چند بارودی سرنگیں لگا رکھی ہیں، ہمارے پاس بارودی سرنگیں صاف کرنے والی مشینری ہے، آبنائے ہرمز کی صفائی کر رہے ہیں۔اس سے قبل بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی کی خاطر آبنائے ہرمز کلیئر کر رہے ہیں، دیگر ممالک میں یہ کام خود کرنے کی ہمت نہیں، مختلف ممالک کے بحری جہاز تیل لینے کیلئے امریکا کا رخ کر رہے ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے والی ایران کی تمام 28 کشتیاں سمندر برد ہوچکیں، ٹرمپ پر بھروسہ رکھیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر