پاکستان کی معیشت مستحکم مہنگائی6.4 شرح نمو3.5فیصد رہے گی:اے ڈی بی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے قرار دیا ہے کہ پاکستان اپنی معاشی کارکردگی کو درمیانی مدت میں برقرار رکھنے کی توقع رکھتا ہے جس میں مالی سال 2026 میں حقیقی مجموعی شرح نمو (جی ڈی پی) کی 3.5 فیصد اور مالی سال 2027 میں 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔،
جو مالی سال 2025 میں 3.1 فیصد تھی۔ یہ بحالی مینوفیکچرنگ کے دوبارہ بحال ہونے اور سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ سے متوقع ہے ۔ جمعہ کو جاری ایشیائی ڈیویلپمنٹ آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گئی اور مضبوط رفتار دکھانا شروع کر دی جو ایک مشکل عالمی ماحول میں کلیدی معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کی پیش رفت کی حمایت سے ممکن ہوا ہے ۔”2026 اور 2027 میں نمو جاری رہنے کی توقع ہے لیکن منفی خطرات اہم ہیں۔ نمو کی رفتار کو برقرار رکھنے اور عالمی صدمات کے خلاف مالی اور بیرونی بفرز کو مضبوط کرنے کے لیے مسلسل اصلاحاتی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔اوسط مہنگائی مالی سال 2026 میں 6.4 فیصد اور 2027 میں 6.5 فیصد تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو تیل قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ تنازع کی وجہ سے تجارت کے راستوں میں خلل کی وجہ سے ہے ۔ توقع ہے مرکزی بینک مہنگائی کو اپنے درمیانی مدت کے ہدف کے دائرے 5 فیصد سے 7 فیصد کے اندر مستحکم کرنے کے لیے احتیاط کے ساتھ مانیٹری پالیسی میں نرمی لائے گا۔مشرق وسطیٰ میں طویل تنازع معاشی آئوٹ لک پر نمایاں طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس سے توانائی اور کھاد کی لاگت میں اضافے ، زرعی،صنعتی پیداوار ،ترسیلات زر میں کمی اور کرنٹ اکا ئونٹ خسارے میں اضافے کے ذریعے نمو سست پڑ سکتی ہے ۔لہذا معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پر عمل درآمد کو مضبوط بنانا لازمی ہے تاکہ مزاحمت میں اضافہ ہو اور پائیدار اور جامع نمو ممکن ہو سکے ۔ تعمیراتی سرگرمی مالی سال 2026 کے بجٹ میں متعارف کرائی گئی مالی مراعات اور سیلاب کے بعد تعمیر نو کی کوششوں سے سپورٹ حاصل کرے گی۔حالیہ استحکام اور بحالی کے باوجود پاکستان کا معاشی آئوٹ لک عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال سے اہم منفی خطرات کا سامنا کر رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی، مالی اور بیرونی اکا ئونٹ پر دبا ئومیں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے محتاط میکرو اکنامک پالیسیوں اور ساختہ اصلاحات کے پختہ عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسلام آباد مذاکرات سے پر امید
فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم
وفد پاکستان روانہ ہوچکا، اسلام آباد مذاکرات کیلئے اچھی ٹیم بھیجی ہے: ٹرمپ
وزیر اعظم کا پیٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر