ماسکو (نیشنل ٹائمز)روسی صدر پیوٹن نے ارتھوڈوکس ایسٹر کی تعطیلات کے دوران یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ۔ کریملن کے مطابق یہ جنگ بندی کل 11 اپریل شام چار بجے سے 12 اپریل کے اختتام تک جاری رہے گی۔ کیف نے بھی تصادم روکنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔یہ عارضی جنگ بندی انسانی جانوں کی حفاظت اور مذہبی تقریبات کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے ۔ دونوں فریق اس دوران تشدد روکنے پر متفق ہیں۔
روس کا ایسٹر تعطیلات میں یوکرین کیساتھ جنگ بندی کا اعلان



