مذاکرات پائیدار امن کی بنیاد ثابت ہو سکتے : احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ممکنہ علاقائی تصادم ٹل گیا اور دنیا کو ممکنہ معاشی بحران سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا، ایکس پر انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت اور مسلسل سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، ان کی انتھک کاوشوں کے باعث متعلقہ فریقین کے درمیان سیزفائر ممکن ہوا۔احسن اقبال نے اس پیشرفت کو پاکستان کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں متوقع مذاکرات ایک پائیدار امن کی بنیاد ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور یہ کامیابی اسی پالیسی کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور ملک کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لئے دعاگو رہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر