اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی بن گئیں، ریڈ زون میں ڈی چوک بلیو ایریا سے سرکل بڑھ کر سیونتھ ایونیو تک کر دیا گیا۔سرینگر ہائی ویز پر سرینا کے بجائے ریڈ زون کا دائرہ زیروپوائنٹ تک کر دیا گیا، مری ایکسپریس وے پر بہارہ کہو اور کشمیر چوک تک ریڈ زون کی نئی حد بندی کی گئی۔بلیو ایریا فضل الحق روڈ سے ریڈ زون کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا، زیرو پوائنٹ خیابان سہروردی آبپارہ چوک سمیت دیگر پوائنٹ فورس الرٹ کر دی گئی۔مارگلہ میں صرف مخصوص گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی، ایف سکس میں سپر مارکیٹ سے آگے داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔ریڈزون داخلہ پوانٹس پر پاک فوج، رینجرز، ایف سی، پنجاب اور وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف



