پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہیں قرار دے دیا ہے۔

اوگرا کے ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے اجتناب کیا جائے۔

ترجمان نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق خبریں نشر یا شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق ضرور کی جائے تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اوگرا نے مزید کہا کہ جب تک حکومت کی طرف سے باقاعدہ اعلان سامنے نہیں آتا، قیمتوں میں رد و بدل کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور اس سلسلے میں کوئی پریس ریلیز بھی جاری نہیں کی گئی۔



  تازہ ترین   
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت
اسرائیل کے لبنان پر حملے خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں: پاکستان
سیاسی و عسکری قیادت کا اسلام آباد مذاکرات کامیاب بنانے کا عزم
امریکی فوج حتمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک ایران کے ارد گرد رہے گی: ٹرمپ
وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان
ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر، لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایرانی صدر
امریکی نائب صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
عالمی برادری لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر